مسلم لیگ ن کی پالیسیاں اسے لے ڈوبیں گی: ثمینہ خالد گھرکی

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہوے کی صدر و وفاقی وزیر محترمہ ثمینہ گھرکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں اسے لے ڈوبیں گی ، آنے والے الیکشن میں پنجاب حکومت کی بیڈ گورننس کی سزا مسلم لیگ ن کو مل کر رہے گی ، پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔