ریلوے کالونیوں میں پانی کی بندش کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج

18 نومبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملازمین رہائشی کالونیوں میں پانی کی بندش کے خلاف سڑک پر نکل آئے اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ملازمین نے پانی کی بندش کے خلاف مغلپورہ ڈی ایس آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا۔ مظاہرے میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے مطالبات درج تھے۔ بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں نے ریلوے واشنگ لائن کالونی، گیس کالونی، ملٹری بیرک ریلوے کالونی، سنگھ پورہ ریلوے کالونی، باجہ لائن سمیت متعدد کالونیوں میں پانی کی بندش رہتی ہے۔ بتایاگیا کہ اکثر اوقات صبح سے رات گئے تک پانی بند رہتا ہے اور اگر پانی آبھی رہا ہو تو انتہائی آہستہ آہستہ آتا جس سے کام بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔