سیاسی جماعتیں آئندہ انتخابات میں کارکنوں کو مناسب تعداد میں ٹکٹ دیں: ساجدہ میر

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما و رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ میر نے کہا کہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کو اپنے کارکنوں کو مناسب تعداد میں ٹکٹ جاری کرنے چاہئیں۔ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کارکن کی شان نرالی ہوتی ہے اور کارکنوں کے کاندھوں پر سوار ہو کر لوگ ایوان اقتدار میں پہنچتے ہیں لہٰذا ان پر لازم ہے کہ کارکنوں کو عزت و احترام دیں ۔