بلوچستان کے مسائل حل نہ ہوئے تو وفاق کو شدیددھچکا لگے گا: ثمن باجوہ

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمن باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو وفاق پاکستان کو شدید دھچکا لگے گا۔ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر خواتین کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد پنجاب سے خواتین کا ایک 20رکنی وفد لے کر بلوچستان جائیں گی جو کہ اپنی بلوچستان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کرے گا ۔