امت مسلمہ صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عسکری اتحاد تشکیل دے: ایم اے رشید

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) معروف تجزیہ نگار چودھری ایم اے شیدا نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے موضوع پر منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی قوتیں اپنی چانکیائی سیاست کا آغاز کر چکی ہیں جس کی تازہ مثال غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجہ میں 25 فلسطینی مسلمانوں کا قتل ہے بدقسمتی سے جس پر حقوق انسانی کے علمبردار امریکہ نے چپ تان رکھی ہے۔ صیہونی قوتیں پاکستان اور ایران سمیت دیگر اسلامی ریاستوں پر بھی شب خون مارنے کے تانے بانے بن رہی ہیں جن سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام اسلامی ممالک کو تسبیح کے دانوں کی طرح ایک لڑی میں پرو جانا ہو گا اور اپنی ایک عسکری اتحاد کو تشکیل دینا ہو گا۔