انتخابات میں مسلم لیگ ن اتحادیوں کا بوریا بستر گول کر دے گی: نبیلہ طارق
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ پر مشتمل حکمران ٹولہ اپنے کرتوتوں اور پاکستان تحریک انصاف اپنی بڑھکوں کے باعث عوام کی نظروں سے گر چکی ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آنے والے الیکشن میں ان کا بوریا بستر گول کر دے گی۔ وہ گذشتہ رو نوائے وقت سے گفتگو کر رہی تھیں۔