اچھی ماں بننے کیلئے زہرہؓ کے قدموں کی دھول کو آنکھوں کا سرمہ بنانا ہوگا: نوشابہ ضیاء

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) معاشرے میں دجالی اور یزیدی فتنے سر اٹھائے دکھائی دیتے ہیں ان کا خاتمہ حسینی کردار کے بغیر نہیں کیا جا سکتا حسینی کردار کی حامل نسل تیار کرنے کیلئے ما¶ں کو سراپا قربانی بن کر اپنی اولاد کی تربیت حضرت فاطمہؓ کی تعلیمات سے اکتساب شعور کرکے کرنا ہوگی۔ حضرت فاطہؓ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی فرد، خاندان اور معاشرہ انسانیت کیلئے خیر اور فلاح کا باعث بن سکتا ہے اچھی مائیں بننے کیلئے زہرہؓ کے قدموں کی دھول کو آنکھوں کا سرمہ بنانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاءنے ماڈل ٹاﺅن میں پیغام حسینؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے کردار سے حسینی خوشبو تب آئے گی جب مائیں ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں گی۔