ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 19سے 24نومبر تک منایا جائیگا

18 نومبر 2012

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت کے زیر اہتما م ضلع لاہور میں 19تا 24نومبر ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا جس کے دوران دو سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 49ہزار 687بچوں کو حفاظتی ٹیکے ، پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 22ہزار بچوں کو کرم کش گولیاں دی جائیں گی اور 90ہزار حاملہ خواتین کو تشنج سے بچا¶ کے ٹیکے کے علاوہ خون کی کمی دور کرنے کیلئے آئرن کی گولیاں بھی کھلائی جائیں گی۔ یہ بات ای ڈی او ہیلتھ لاہور نے ماں بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی- انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نو زائیدہ بچوںاوردوران زچگی ما¶ں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے جس کو کنٹرول کرنا ملینیم ڈویلپمنٹ گولز میں ایک اہم ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ویکسینیٹرز کو ضروری تربیت فراہم کر دی گئی ہے۔