شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی بروقت کوششوں سے ڈینگی پر کنٹرول حاصل کیا جا سکا: روحیل اصغر

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی بروقت اور انتھک کوششوں سے اس سال ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کے خاتمہ میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلہ میں ڈینگی سے کوئی موت نہیں ہوئی اور متاثرہ افراد کی تعداد نہایت کم رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے الحاج شیخ روحیل اصغر اور پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین خرم روحیل اصغر نے این اے 24 میں ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اہالیان علاقہ کو یقین دلایا کہ علاقہ میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔