صوبائی دارالحکومت میں گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ عروج پر

18 نومبر 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی نادرن گیس لاہور حکام کی عدم توجہ کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ صبح اور شام کے اوقات گھروں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے اقبال ٹاﺅن (گلشن بلاک) ، نیلم بلاک، ساندہ، الحمد کالونی، سبزہ زار، گلشن راوی، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، وسن پورہ، کرشن نگر، داتا دربار، بادامی باغ، گلبرگ، جوہر ٹاﺅن، شاہدر، جی ٹی روڈ، بیڈن روڈ، میسن روڈ، شاہراہ مجید نظامی کے اطراف میں گیس کی پریشر انتہائی کم ہے، گھریلو خواتین کو کھانے پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ صارفین نے سوئی نادرن گیس حکام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔