ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے نواز شریف جیسی دلیر قیادت چاہئے: میاں مرغوب

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے صدر آصف علی زرداری کے ملتان میں اظہار خیال پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے زرداری صاحب کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے شکست کے ڈر سے شیروں کی گردان شروع کردی۔ صدر زرداری آئینی قدروں اور ضابطوںکو روندتے ہوئے براہ راست سیاسی سرگرمیوں میں شریک اور اپنے حامی این آراو زدگان کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی صورت میں شیردل قیادت کی ضرورت ہے۔ میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پھر سرائیکی صوبہ بنانے کا شوشہ چھوڑ دیا، یہ تعصب پسند رویہ ان کی مرکز گریز سوچ کا آئینہ دار ہے۔ پاکستان کا کوئی مخلص اور باضمیر شہری پیپلزپارٹی اور اس کی کسی اتحادی پارٹی کو ووٹ دینے کے بارے میں سو چ بھی نہیں سکتا۔