نیشنل ٹیلنٹ پول کے ڈی جی کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو ریسرچ کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی پیشکش

18 نومبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل ٹیلنٹ پول کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو ٹرےننگ اور ریسرچ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے تاکہ ویٹرنری کے سائنسدانوں اور ماہرین کی تعلیمی وتحقیقی استعداد کار کو بڑھایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور فیکلٹی ممبران کیساتھ اجلاس میں کیا ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے کہا کہ نیشنل ٹیلنٹ پول کے تحت اب تک 470,714 اعلی تعلیم یافتہ پروفیشنل رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔