سیدنا حضرت عمرؓ کا کردار مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہے: حسین احمد اعوان
لاہور (پ ر) جمعیت علمائے اہلسنت پنجاب کے زیراہتمام مدرسہ حسینیہ قادریہ ٹاﺅن شپ میں ایک عظیم الشان عظمت فاروق اعظمؓ کانفرنس زیرصدارت الحاج مولانا حسین احمد اعوان منعقد ہوئی جبکہ مولانا محمد اقبال جہلمی، الحاج محمد اشرف قادری، مولانا حکیم عبدالرحمن جامی، قاری شعیب اعوان اور محمد شفیق قمر نے خطاب کیا۔ علامہ حسین احمد اعوان نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظمؓ کا عظیم الشان کردار مسلم امہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ مراد رسول کا دور خلافت اسلامی مساوات عدل و انصاف او خوشحالی کا گہوارہ تھا۔ آپؓ کا طرز حکمرانی مسلم حکمرانوں کے لئے مینارہ نور ہے۔ حکمران ملک میں خوشحالی اور امن چاہتے ہیں تو انہیں حضرت عمر فاروقؓ کی سیرت و کردار سے امام حسینؓ کی کربلا میں عظیم قربان سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔