لاہور میں درجنوں خراب سگنلز درست نہ ہو سکے، ٹریفک نظام درہم برہم

18 نومبر 2012

لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں مہینوں سے بند درجنوں ٹریفک سگنلز لاکھوں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں اہم چوراہوں پر ایک دو ٹریفک وارڈن ”سٹک“ لہراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈی سی او لاہور نے م¶قف اختیار کیا تھا کہ یہ سگنلز درست کرنے کیلئے 5 کروڑ روپے درکار ہیں مہینوں سے بند ٹریفک سگنلز درست کرنے کیلئے کوئی حکمت بنانے کی بجائے 5 کروڑ روپے فنڈ کا مسئلہ کھڑا کر دیا گیا ۔ فیروز پور روڈ پر لین پروجیکٹ اور دیگر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے گنتی کے چند سڑکوں پر ٹریفک کا دباﺅ خوفناک حد تک بڑھ گیا ہے سڑکوں پر موجود ٹریفک پولیس کا عملہ بھی ڈیوٹی دیتے ہوئے خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگا ہے۔