عشرہ تقریبات اقبال کے سلسلہ میں ”منصوریئنز پارلیمنٹ“ کا اجلاس تعلیمی مسائل پر تجاویز پیش کی گئیں

18 نومبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) عشرہ تقریبات اقبال کے سلسلے میں منصورہ ڈگری کالج میں ”منصوریئنز پارلیمنٹ“ کا خصوصی اجلاس قرآن ہال میں منعقد ہوا مختلف شعبوں کے نمائندہ نوجوانوں نے تعلیمی مسائل پر تجاویز پیش کیںصدر تقریب پرنسپل رشید احمد انگوی نے ” عشرہ اقبال“ کی مناسبت سے نوجوانوں کے تعلیمی افکار و تجاویز کو بہت سراہا۔