حکمرانوں کے نزدیک عوام کی کوئی قدروقیمت نہیں: شیخ قیصر محمود

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے نزدیک عوام کی کوئی قدروقیمت نہیں۔ پچھلے پونے پانچ برسوں سے بیچارے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جا رہے ہیں۔ جو اتحادی حکمران معصوم شہریوں کی محرومیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہیں ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔