حکمران سیاسی عزائم کیلئے فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں: ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ، ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے محرم میں سکیورٹی انتظات کے حوالہ سے پولیس افسران اور ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کے دوران محرم کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ حکمران اپنے سیاسی عزائم کیلئے فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔ ہر ادارے کو ملک کی نازک صورت حال کا احساس کرنا چاہئے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خود دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کو پاکستان کی جانب سے امن کیلئے کی گئیں کوششوں کی قدر کرنا چاہئے، ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں اسلام دشمن قوتوں کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔