مطلوبہ اکثریت نہیں، صدر کے بیان پر سرائیکی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (آئی این پی) صدر زرداری کے ملتان میں سابق وزیراعظم گیلانی کی رہائش گاہ پر سرائیکی صوبہ کے لئے پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت نہ ہونے کے بیان پر سرائیکی قومیت پرستوں کا برہم ہو کر سڑکوں پر آنے کا اعلان، الیکشن سے پہلے صوبہ بنانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نواں شہر چوک پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سید حسن رضا بخاری نے کی۔