سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کمر کے آپریشن کیلئے ہسپتال داخل

18 نومبر 2012


ریاض ( آن لائن) سعودی عرب کے فرمانروا 88سالہ شاہ عبداللہ کو کمر کے آپریشن کی غرض سے ریاض کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا کو بالائی پشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مہرا ہلنے کے علاج کی غرض سے آپریشن کی خاطر عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔