مصر: بس‘ ٹرین تصادم‘ 50 بچے جاں بحق‘ وزیر ٹرانسپورٹ‘ سربراہ ریلوے مستعفی
قاہرہ (نیوز ایجنسیاں) مصر میں سکول بس اور ٹرین کے تصادم میں 50 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے‘ بس میں 60 بچے سوار تھے اور یہ ایک تفریحی دورے پر جاری تھی جبکہ منفلوطی کے گورنر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حادثہ ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔ بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہیں۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے وزیراعظم‘ وزرائے دفاع اور صحت اور قاہرہ کے گورنر کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کا حکم دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر اور ریلوے اتھارٹی کے سربراہ مستعفی ہو گئے۔ دوسری جانب مصری صدر ڈاکٹر مرسی‘ پاکستان سمیت متعدد ممالک کے رہنما¶ں نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔