امریکی شخص کا 365 گیسی غباروں سے بحراوقیانوس عبور کرنیکا فیصلہ
نیویارک (نوائے وقت نیوز) ایڈونچر کے دلدادہ امریکی شخص نے 365 ہیلیم گیس سے بھرے غبا روں کو ایک کشتی سے باندھ کر بحراوقیانوس کو عبور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔38 سالہ ایڈونچرز کا شوقین شخص جوناتھن ٹریپے ا س سے قبل سال 2010میں غباروں ہی کے ذریعے انگلش چینل بھی عبور کر چکاہے۔ اس شخص نے گزشتہ روز میکسیکو میں اس مہم کے تیاری کے سلسلے میں 11گھنٹے کی ایک کامیاب ٹیسٹ فلائٹ بھی مکمل کی۔