ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس، شازیہ اورنگزیب اور صابر شاہ میں ٹھن گئی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری شازیہ اورنگزیب خاتون ممبر خیبر پی کے اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے صابر شاہ میں ٹھن گئی ہے۔ پیر صابر شاہ نے شازیہ اورنگزیب کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ شازیہ اورنگزیب نے قرار دیا ہے صوبائی صدر کو کسی مرکزی عہدےدار ک و شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں، مرکزی قیادت اس تماشے کو خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔
چین کی مقبول گلوکارہ خاتون اول بن گئیں
لاہور (خصوصی رپورٹ) چین کے نومنتخب صدر جن پنگ کی اہلیہ اپنے نغموں کی وجہ سے اپنے شوہر سے زیادہ چین میں مقبول ہیں۔ ”امت“ کی رپورٹ کے مطابق چین کی مقبول ترین گلوکارہ نوجوانی میں چین کی عوامی لبریشن آرمی سے منسلک ہو گئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ سرکاری ٹی وی پر 2 پروگراموں کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔ ”پنگ لی یوآن“ جب نغمہ سرائی کرتی ہیں تو چینی عوام جھوم اُٹھتے ہیں۔