سنگین جرائم میں 30 فیصد کمی، بنک ڈکیتیوں کا خاتمہ ہو گیا: آئی جی
لاہور ( این این آئی+ نوائے وقت نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حاجی محمد حبیب الرحمن نے دعوی کیا ہے افسروں اور جوانوں کی دن رات کی محنت سے پنجاب مےں سنگےن جرائم کی وارداتوں مےں 30 فےصد کمی کےساتھ بےنکوں اور جےولرز شاپس مےں ڈکےتےوںکی وارداتوں کا تقرےباً خاتمہ ہو چکا ہے‘ پولیس کی کارکردگی کا اندازہ ملتان اور وزیر آباد میں دہشتگردوں کی حالیہ گرفتاریوں سے لگایا جا سکتا ہے، اس سال پنجاب مےں دہشتگردی کے تمام واقعات کے کےسز بشمول بابو صابو، رسول پارک، گجرات اور ملتان مےں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے حل کرلےے گئے ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولےس آفس لاہور مےں ملتان پولےس فورس مےں تعرےفی اسناد اور کےش اےوارڈ تقسےم کرنے کی اےک تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔