نوازشریف اور انکے اہلخانہ کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی

18 نومبر 2012


راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) احتساب عدالت میں نوازشریف اور انکے اہلخانہ کیخلاف نیب ریفرنسز ری اوپن کرنے کی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ نوازشریف نے نیب ریفرنسز خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جسے ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔