”کس آف ڈیتھ“زرداری نے خود گیلانی کو فارغ کیااب آنسو پونچھنے آ گئے: شاہ محمود قریشی

18 نومبر 2012


ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے صدر زرداری کے دورہ ملتان کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے لئے گئے بوسے کو ”کس آف ڈیتھ“ قرار دیدیا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے صدر زرداری کے سابق وزیر اعظم سے محبت کے اظہار کیلئے ملتان آمد پر لئے گئے بوسے کے حوالے سے سوال کیا تو شاہ محمود قریشی نے خوشگوار انداز میں اس بوسے کو ”کس آف ڈیتھ“ قرار دیتے ہوئے کہا سب لوگ اس کا مطلب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہازرداری نے خود گیلانی کو فارغ کیا اب آنسو پونچھنے آ گئے۔