کراچی میں فائرنگ، مزید 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

18 نومبر 2012


کراچی ( این این آئی) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ فائرنگ کے دیگر اقعات میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پریڈی تھانے کی حدود صدر زیب النساءسٹریٹ انگلش بوٹ ہاﺅس کے قریب جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے بازار کے چوکیدارمیر گل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے 16 سالہ وسیم کو سر اور سینے میں گولی مار کر قتل کردیا۔ منگھو پیر تھانے کی حدود سلطانہ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سعید اللہ پٹھان پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پی آئی بی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گولیاں مار کر پولیس کانسٹیبل غلام شبیر کو زخمی کردیا۔