چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ملک پیر محمد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں انسداد دہشت گردی عدالت تعیناتی ہو گی

18 نومبر 2012

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پریذائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ گجرات ملک پیر محمد کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دیں ۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فاضل جج کو انسداد دہشت گردی سرگودھا کا جج تعینات کیا جائے گا۔