2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے

18 نومبر 2012

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاءبندیال نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یعقوب کو بوریوالہ سے گوجرانوالہ جبکہ میاں غلام حسین کو پتوکی سے قصور تبدیل کر دیا گیا۔