بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون کی درخواست مجسٹریٹ نے سیشن کورٹ بھجوا دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون کی اپیل پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے معاملہ سیشن کورٹ بھجوا دیا۔ کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ اللہ یار بھٹی کی عدالت میں دائر درخواست میں شریفاں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ شاہ علی نامی شخص اسے اغواءکرکے اوکاڑہ لے گیا جہاں دلشاد نے اسے بدسلوکی کا نشانہ بنایا خاتون نے اغواءکیخلاف تھانہ شالامار میں ایف آئی آر درج بھی کرائی مگر تفتیشی آفسر مشتاق نے ملزمان کے ساتھ ملکر الٹا اس پر معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا شریفاں بی بی کی اپیل پر معاملہ سیشن کورٹ بھجوا دیا گیا۔