بیگم کوٹ میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر ڈاکووں کی لوٹ مار

18 نومبر 2012

فیروز والہ (نامہ نگار) میاں کالونی ( بیگم کوٹ) میں ڈاکوﺅں نے نور حسین کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 50 ہزار روپے زیورات موبائل فونز چھین لئے جبکہ نامعلوم افراد نے صدیق کی کار اور اشرف کی موٹرسائیکل چوری کر لی چور سادات کالونی میں گھر میں گھس کر تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے گئے۔