سعید گینگ کی رکن گرفتار‘ پونے دو کروڑ کا سامان برآمد‘ ملزمہ کا خاوند ساتھی سمیت فرار
لاہور (اپنے نمائندے سے) سعید نقب زن گینگ کی ایک ملزمہ کو ڈی ایس پی اقبال ٹا¶ن سرور اعوان نے گرفتار کر کے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ سرغنہ سعید اور سلیم فرار ہو گئے۔ ملزمان سعید اس کی بیوی طاہرہ ناہید اور سلیم اقبال ٹا¶ن کے علاقے زینت بلاک کے رہائشی چودھری اکبر کے گھر گھریلو ملازم ہوئے اور 1 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔