شہری کو زخمی کرنے پر ڈاکو کو قید و جرمانہ

18 نومبر 2012

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو زخمی کرنے والے مجرم کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق 3 سال قبل ہربنس پورہ کے علاقہ میں واردات کے دوران سجاد نامی ڈاکو نے موٹرسائیکل سوار ظفر عباس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔