مزید ساتھ نہیں رہ سکتی، خاتون نے 27 سال بعد طلاق لے لی

18 نومبر 2012

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شادی کے 27 سال بعد خاتون نے طلاق لے لی ڈاکٹر سہیلہ نے تنسیخ نکاح کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا تھا کہ میری شادی ڈاکٹر طارق سعید سے 27 سال قبل ہوئی جس سے تین بچے پیدا ہوئے میرا شوہر مجھے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور گھر کا خرچ بھی نہیں دیتا میں اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی عدالت سے استدعا ہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جس پر گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے اور فریقین کے مصلحت نہ کرنے پر خاتون کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی۔