مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی آئی جی سے ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پنجاب عزاداری سیل کے چیئرمین حیدر علی مرزا کی سربراہی میں وفد نے آئی جی حاجی حبیب الرحمان سے ملاقات کی اور مسائل پر گفتگو کی۔ ملاقات میں آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب انتظامیہ محرم میں اہل تشیع بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اس موقع پر حیدر علی مرزا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہی وہ شیعہ قومی جماعت ہے جو اتحاد بین المسلمین کی داعی اور شیعہ قوم کی ترجمان ہے۔ وفد میں علامہ عبدالخالق اسدی‘ علامہ حسن ہمدانی‘ علامہ حسنین عارف‘ سید ناصر شیرازی‘ سید مسرت کاظمی‘ سدی اسد عباس نقوی‘ سید حسنین جعفر زیدی‘ افسر حسین خان‘ خرم نقوی اور سید وقار الحسین نقوی بھی شریک تھے۔