عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 9 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت

18 نومبر 2012

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماتحت عدالتوں کے ججوں نے احکامات کی عدم تعمیل پر 9 ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او کو مقدمات درج کرکے رپورٹ کی ہدایت کی ۔ حکم عدولی کے مرتکب پائے جانے والوں میں تھانہ شادباغ، لوئر مال، اچھرہ، نشتر کالونی، ڈیفنس بی، لیاقت آباد، کاہنہ اور تھانہ داتا دربار کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔