سانحہ گجرات میں ملوث 2 خطرناک دہشت گرد 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

18 نومبر 2012

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے سانحہ گجرات کیس میں ملوث دو خطرناک دہشت گردوں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ جج وامق جاوید نے گذشتہ روز تھانہ صدر گجرات کے مشہور سانحہ گجرات کیس کی سماعت کی، پولیس نے خطرناک دہشت گردوں شفیق اور عبدالرحمان کو سخت حفاظتی پہرہ میں عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کی تحریری استدعا پر معزز جج نے مذکورہ دہشت گردوں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا جبکہ دوران سماعت فاضل جج نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے انسپکٹر حسنات شاہ کی جانب سے اس مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ کو اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔