بٹرانوالی کے قریب نالے سے 12 سالہ لڑکے کی نعش برآمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نالے سے لڑکے کی نعش برآمد، لین دین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بٹرانوالی کے قریب واقع نالے سے ایک نامعلوم 12 سالہ لڑکے کی نعش ملنے پر لوگوں نے تھانہ اروپ پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش برآمد کرکے اسے ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچادیا۔ پولیس کے مطابق لڑکے کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر قاضی پور میں لین دین کے تنازع پر مخالفین اکبر علی وغیرہ نے فائرنگ کرکے سکندر علی کو شدید زخمی کردیا