پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسیں‘ پی ایم اے نے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی

18 نومبر 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ایم اے نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں اور فیسوں کے حوالے سے جوڈیشل ایکٹیویزم پینل کی رٹ درخواست میں فریق بننے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی ۔ جس میں م¶قف اختیار کیا گیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں کمی کی جائے اور میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پی ایم ڈی سی کے غیر قانونی فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔ درخواست کی سماعت 20 نومبر کو ہو گی۔