بار ایسوسی ایشنز کسی غیر آئینی اقدام کو برداشت نہیں کریں گی: عاصمہ جہانگیر

18 نومبر 2012

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کسی غیر آئینی اقدام کو برداشت نہیں کریں گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی ترقی کے لئے تمام جماعتوں کو احتساب قبول کرنا چاہئے۔ موجودہ سیاسی ماحول افواہوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ا یشنز عدلیہ کے ادارے کو بیوروکریسی کی سازشوں سے بچانے کے لئے کردار ادا کرتی رہیں گی ۔ فاضل ججز کو خود کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔