ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق‘ 11 شدید زخمی
لاہور (اپنے نمائندے سے) ٹریفک حادثات میں 3 شہری ہلاک جبکہ 11 شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے حادثے میں زخمی ہونے والا عدنان جبکہ دیگر علاقوں میں حادثات میں زخمی ہوکر جنرل ہسپتال لائے گئے صابر اور کرم الٰہی دم توڑ گئے۔ نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں جیل روڈ انڈر پاس کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ باغبانپورہ جی ٹی روڈ پر ٹرالی اور ویگن کی ٹکر سے 7 افراد زخمی ہو گئے جبکہ چوبرجی چوک میں رکشہ نے ٹکر مار کر اویس نامی نوجوان کو زخمی کر دیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔