لاہور میں سرچ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

18 نومبر 2012

لاہور (اپنے نمائندے سے) نولکھا کے علاقہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹلوں اور سرا¶ں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کمروں کی تلاشی کے دوران دور دراز کے علاقوں سے آکر رہنے والے افراد کو کوائف چیک کئے اس دوران پولیس نے نامکمل کوائف اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہ رکھنے پر شفیق خان، شیرایوب، نور حبیب خان، شہاب اللہ، سید نوازش، اور عبدالحق وغیرہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔