پاک چین دوستی سدا بہار ہے‘ مزید فروغ دیں گے: چینی وزارت خارجہ

18 نومبر 2012

بیجنگ (آن لائن) چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور تزویراتی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے چینی قیادت کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے پڑوسیوں کی طرح چین اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے مابین ہمیشہ قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سدا بہار ہے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔