کوٹ لکھپت میں فیکٹری ملازم اغواءکے بعد قتل

18 نومبر 2012
کوٹ لکھپت میں فیکٹری ملازم اغواءکے بعد قتل

لاہور (اپنے نمائندے سے) کوٹ لکھپت کے علاقے میں تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں 2 بچوں کے باپ کو اغواءکے بعد قتل کر دیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا کر مقتول کے لواحقین کو اطلاع دی تفصیلات کے مطابق 37 سالہ محمد اسلم انڈسٹریل ایریا کوٹ لکھپت ہی کے علاقے میں واقع فیکٹری میں کام کرتا تھا اور میاں چنوں کا رہائشی تھا۔ فیکٹری کے قریب ہی نعش دیکھ کر ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ 2 دن سے اسلم پراسرار طور پر غائب تھا جبکہ آج اس کی نعش مل گئی۔ دریں اثناءباغبانپورہ سے سپیئر پارٹس کے تاجر 32 سالہ اشفاق الرحمن کو نامعلوم افراد اغواءکرکے لے گئے۔ پولیس نے مغوی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...