آسام میں فسادات جاری ‘ مزید 6 مسلمان شہید‘ کرفیو نافذ

18 نومبر 2012

نئی دہلی (آن لائن + این این آئی) بھارتی ریاست آسام میں مسلح افراد کے حملے میں مزید 6 مسلمان شہےد ہوگئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے آسام کے ضلع بوو لینڈ میں پولیس سٹیشن پر ایک گروپ پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6 مسلمان شہےد ہوگئے پولیس نے واقع کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ تشدد کے تازہ واقعات ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں جب آسام کی ریاستی حکومت بے گھر ہونے والے لوگوں کو واپس ان کے گھر بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تشدد سے 40 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں اور یہ لوگ اب بھی اسی امدادی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔