کوئٹہ: 3 راکٹ فائر، زمین کے تنازع پر تصادم، 4 ہلاک، 2 زخمی

18 نومبر 2012

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں یکے بعد دیگر فائر ہونے والے تین راکٹ مختلف علاقوں میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نامعلوم افراد نے نواحی علاقے چلتن پہاڑ سے یکے بعد دیگرے راکٹ لانچر کے تین گولے فائر کئے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کارروائی شروع کر دی تاہم راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں شوران کے علاقے ہفت ولی میں رند قبائل کا زمینی تنازعے پر مورچہ بند تصادم 4 افراد ہلاک 2 زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب بولان کے علاقے ہفت ولی شوران میں زمینی تنازعے پر کنہری اور رند قبائل میں مورچہ بند فائرنگ سے چار افراد سردار علی‘ غلام حیدر‘ داﺅد خان‘رستم خان ہلاک جبکہ جمعہ خان اور اللہ ڈنہ زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے آلہ آباد سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کا نام علی جان ہے جسے اغواءکے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔