وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی، صادق عمرانی کا انکشاف

18 نومبر 2012
وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی، صادق عمرانی کا انکشاف

قلات (آن لائن) صدر پیپلز پارٹی بلوچستان صادق عمرانی نے انکشاف کیا ہے کہ مکران میں نہ قومی پرچم لہراتا ہے نہ قومی ترانہ بجتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے، قلات میں نجی ٹی وی سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کیخلاف چارج شیٹ ہے، ان کے ساتھ صلح کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔