ملزم چھوڑنے پر تھانیدار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

18 نومبر 2012

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کوٹ خواجہ سعید کی رہائشی خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی رضیہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود کو درخواست دی کہ اے ایس آئی ارشد باجوہ نے 3 ملزموں کو پکڑا اور مک مکا کرکے چھوڑ دیا۔ فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد اے ایس آئی ارشد کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیتے ہوئے 22 نومبر کو رپورٹ طلب کر لی۔