عراق:7 پاکستانی اور ایرانی زائرین کار بم دھماکے میں جاں بحق ‘25 زخمی
بندرو (رائٹرز) عراق میں گزشتہ روز کار بم دھماکے میں پاکستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 7 زائرین جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بلاد کے نواحی علاقہ کے ایک ریستوران کے قریب کھڑی کار دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجہ میں زائرین جاں بحق ہوئے۔ زائرین سمارہ شہر سے بندرو جا رہے تھے۔ اس دھماکے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زائرین تین بسوں میں آئے تھے اور وہ ریستوران میں کھانا کھا رہے تھے۔