پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہوتی تو الگ صوبے کی قرارداد منظور نہ ہوتی: گیلانی

18 نومبر 2012

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر کے ساتھ ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقاتیں کامیاب رہیں۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کیلئے مخلص ہے۔ پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہوتی تو الگ صوبہ کی قرارداد پاس نہ ہوتی۔