”6 ججوں، 96 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ووٹ کی تصدیق نہیں کرائی“

18 نومبر 2012

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نادرا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کمشن کی جانب سے گھر گھر جاکر ووٹر لسٹ میں اندراج کرنے کے لئے گئے تو 96 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی تصدیق نہیں کروائی جبکہ ان میں اعلیٰ عدلیہ کے 6 جج حضرات بھی شامل ہیں۔آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور چیف جسٹس افتخار چودھری نے خود اپنا ووٹ ووٹر لسٹ میں چیک کیا ہے نادرا نے 18ہزار سے زائدغیر ملکیوں کی نادرا شناختی کارڈز حاصل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔سینٹ کی ممبر صغریٰ امام کے گھر ایف سیون میں الیکشن کمشن کا اہلکار آصف علی گیا تو ان کے گھر سے بتایا گیا کہ وہ یہاں نہیں رہتی اس لئے ان کا ووٹ ان کے مستقل ایڈریس پر درج کیا گیا ہے۔96ارکان پارلیمنٹ نے گھر گھر تصدیق کے دوران الیکشن کمشن کے اہلکاروں کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیں جس پر ان کا ووٹ ان کے شناختی کارڈز پر درج مستقل ایڈریس پر درج کردیا گیا ہے ان میں چیف جسٹس افتخار چودھری سمیت دیگر 5جج بھی شامل ہیں نادرا حکام نے بتایا کہ الیکشن کمشن نے جو نئی ووٹر لسٹ تیار کی ہے اس میں ایک ووٹ بھی جعلی نہیں ، نئی ووٹر لسٹوں میں سے 20لاکھ مرنے والے افراد کے ووٹ خارج کردئیے گئے ہیں۔